192

اسلام آباد: عمران خان کی حکومت چار سے پانچ ماہ میں جانے والی ہے، آصف زرداری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خبر یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت جا رہی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت جس طرح بڑھ رہی ہے لگتا ہے دو سو تک جائے گا۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا جس میں آصف علی زرداری نے پروڈکشن آرڈرز پر شرکت کی۔ حکام صنعت و پیداوار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز تین سال سے بند پڑی ہوئی ہے، اسے نجی شعبہ کے حوالے کرنے کی تجویز ہے، سیکرٹری پیداوار نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ سٹیل ملز کو مکمل طور پر فروخت نہ کیا جائے، اس کا انتظام نجی شعبے کو دیا جائے مگر اکثریتی شیئرز اپنے پاس رہیں، اسٹیل ملز کو اس حال تک پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں