190

کراچی: ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس کا فیصلہ، متحدہ کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

کراچی (محمد یوسف سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جماعت اسلامی کے سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے متحدہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 نے جماعت اسلامی کے سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمان مسعود عرف کالا، آصف عرف آلٹو، بابر عرف موٹا کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا اور عدالت نے تینوں ملزمان کا رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔

قبل ازیں پولیس نے کہا تھا کہ اس قتل کے مفرور ملزمان میں عمران نیازی، طاہر قادیانی، زبیر عرف پپا، عبدالرحمن، سابقہ سیکٹر انچارج فیصل، جوائنٹ سیکٹر انچارج ریحان، فیضان الیاس، سمیر نائی، شکیل موٹا شامل ہیں اور ان ملزمان نے ڈاکٹر پرویز محمود کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں