185

چیچہ وطنی: پریس کلب کا ریگولراجلاس

چیچہ وطنی (نوید رضوان سے) پریس کلب کا ریگولر اجلاس مورخہ 30 جون بروز اتوار شام 5 بجے صدر صدیق سرفراز چشتی ایڈووکیٹ کی صدارت میں پریس کلب کی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب ملک اسد عباس نے ایجنڈا کے مطابق کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا اور ممبران و عہدیداران نے سابقہ اجلاس کی توثیق کی. اجلاس میں پریس کلب کی آمدن اور اخراجات کے بارے میں ممبران کو آگاہ کیا گیا اور فنانس ریکارڈ رجسٹر ممبران کے سامنے پیش کیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق پریس کلب کے آئین پر عمل درآمد اور ترمیم کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات ہاوس میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں متفرقات با اجازت صدر سوالات و جوابات کی نشست بھی ہوئی۔ آخر میں معزز ممبر پریس کلب چوہدری محمد طارق کی طرف سے معزز ممبران اور عہدیداران پریس کلب کو پر تکلف اعشائیہ بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں