182

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی بری افواج کے سربراہ کی ملاقات۔

راولپنڈی (محمد طارق شاد سے) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سلیوکوف نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سلیوکوف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکیورٹی و تربیتی تعاون سمیت دوطرفہ ملٹری تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی تعاون اوربہتر تعلقات پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور روس کے درمیان تعاون سے نہ صرف خطے میں امن کو فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی خوشحالی بھی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں