216

کوئٹہ: کوئٹہ سے کراچی چرس اسمگل کرنے کی کوشس ناکام، 2 ملزمان گرفتار۔

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) قلات پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی میں 80 کلو گرام سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی دوستین دشتی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قلات پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگار کر بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر قلات پو لیس نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے كوئٹہ سے کراچی جانے والی پک اپ کو روک کر اس کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی گئی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے ایک ایک کلو کے 80 پیکٹس برآمد ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں