187

محراب پور: خانوآہن میں زمین کا تنازعہ، نوجوان قتل، ورثاء کا احتجاج

محراب پور(ملک مشتاق احمد سے) خانوآہن میں کوندھر اور پھرڑو برادری کا زمین ملکیت کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا زمین تنازعہ کے باعث مسلح افراد نے 35سالہ روشن کوندھر کو فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا مقتول جائے وقوع پر ہی دم توڑ گیا اور مسلح افراد با آسانی فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر خانوآہن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے کنڈیارو اسپتال منتقل کیا اورضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ واقع کے بعد کوندھر برادری کے سینکٹروں افراد اسپتا ل پہنچ گئے کئی گھنٹے بعد بھی قاتل گرفتار نہ ہونے پر کوندھر برادری نے نعش کے ہمراہ عبدالروَف کوندھر، ڈاکٹر عبدالرحیم کوندھر، عبدالستار کوندھرکی قیادت میں ہالانی کے قریب دھرنا دیکر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ٹائر نذر آتش کر کے ملزمان اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی دھرنے کے باعث کراچی اور پنجاب جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک قومی شاہراہ کو نہیں کھولا جائیگا ایک گھنٹے بعد ڈی ایس پی کنڈیارو عبدالحمید پنھور نے دھرنے والی جگہ پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جب کہ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی عبدالحمید پنھور کا کہنا تھا کہ گاؤں علی محمد پھرڑو میں کوندھر اور پھرڑو برادری میں کئی سالوں سے زمین کی ملکیت کا تنازعہ چل رہا ہے قانون کسی کوہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں مقتولین کیساتھ انصاف کیا جائیگا جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں