227

پاکپتن: غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف کسانوں اور شہریوں کا شددی احتجاج، واپڈا کمپلیکس کا گھیراو.

پاکپتن (طارق چشتی سے) غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف کسانوں اور شہریوں کا شدید احتجاج مظاہرین کا واپڈا کمپلیکس کا گھیراو، شدید نعرے بازی۔ واپڈا کمپلیلس میں گھسنے کی کوشش پر افسران نے دفاتر کے دروازے بند کر لیئے، مظاہرین نے مین روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ہماری فصلیں تباہ ہو گئیں، متعدد بار افسران کو اطلاع دی مگر کسی نے کچھ نہیں کیا، حکومت نوٹس لے کر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں