182

چشتیاں: نواحی علاقہ بستی قلندر شاہ میں ایک کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش.

چشتیاں (مرزا فارق گلزار سے) نئے پاکستان میں چشتیاں کے نواحی علاقہ میں ایک اور کم سن بچی کی عظمت کو روندنے کی کوشش، چشتیاں کے نواحی علاقہ بستی قلندر شاہ میں ایک کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشیش کی گئی ہے، (ر) نامی سات سالہ بچی کے ساتھ الطاف نامی شخص نے زیادتی کی کوشیش کی، اطلاع ملتے ہی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، مزید کاروائی جاری ہے، لواحقین کا کہنا تھا کہ اس واقع کے بعد بچیوں کو اسکول نا بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے، لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت وقت نے کوئی مثبت لائحہ عمل نا بنایا تو آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے،

لواحقین نے اعلیٰ قیادت سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو سخت ترین سزا دی جائے، اس سانحہ کے بعد متاثرہ خاندان نے اپنی 9 بچیوں کو اسکول سے ہٹا لیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں