207

ساہیوال: دکھی انسانیت کی خدمت اور انہیں علاج کی مکمل سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ندیم الرحمن، کمشنر.

ساہیوال (سید طمطراق شاہ سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور انہیں علاج کی مکمل سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سب سے زیادہ بجٹ غریب عوام کو بہتر علاج کے لئے وقف ہے -محکمہ صحت کے ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کو چاہیے کہ وہ ہسپتال میں آنے والے مریض کو مکمل توجہ سے چیک کریں اور ریفر کرنے کی حوصلہ شکنی کریں تا کہ مریضوں کو فوری اور سستا علاج مل سکے -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی،ڈاکٹر عبدالمجید اور ڈاکٹر رانا امتیاز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ذیشان اور تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی -کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر مریض کے بر وقت معائنے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے -انہوں نے مون سون سیزن کے دوران بارش اورسیلاب سے متاثرہ ہونے والے متوقع علاقوں میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین سمیت تمام ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی -انہوں نے ہیلتھ انڈیکیٹرز میں ساہیوال کی بہتر پوزیشن پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی کی کارکردگی کو سراہا-ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم نے اجلاس میں بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں 3ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،4تحصیل ہسپتال،26رورل ہیلتھ سنٹرزاور 229بنیادی مراکز صحت کام کر رہے ہیں جہاں سال کے پہلے 6ماہ میں 40لاکھ 90ہزار سے زائد مریضوں کو چیک کیا گیا جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی تعداد 60لاکھ4ہزار سے زائد ہے -اسی طرح ایک لاکھ22ہزار 700سے زائد مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا،ایک لاکھ17ہزار کے ایکسرے کئے گئے اور 14ہزار ایک سو سے زائد مریضوں کے آپریشنز بھی کئے گئے جبکہ ان تمام ہسپتالوں اور مراکز پر 37ہزار ڈیلوریز بھی کی گئیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں