181

اسلام آباد: سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، خسرو بختیار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، اس کے قیام کا بل پیش کیا جائے گا، یہ اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت کام کرے گی، سی پیک اتھارٹی کے قیام کا وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن سے کوئی تعلق نہیں۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے فیز کا آغاز کررہے ہیں اور موجودہ ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پاک چین بزنس کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے، گوادر ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے، گوادر نہ صرف اسمارٹ پورٹ سٹی بنے گا بلکہ دیگر شہروں سے زیادہ ترقی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں