173

ساہیوال: حکومت فنڈز کے بہتر استعمال کے لیے کوشاں ہے. ندیم الرحمن، کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت فنڈز کے بہتر استعمال کے لئے کوشاں ہے تا کہ مکمل ہونے والے منصوبے دیر پا ہوں اور زیادہ سے زیادہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں،چیچہ وطنی میں تعمیر کی جانے والی ماڈرن کیٹل مارکیٹ پورے خطے کے لائیو سٹاک بریڈرز اور بیوپاریوں کو جانوروں کی خریدوفروخت میں سہولت فراہم کرے گی اور انہیں مڈل مینوں کی لوٹ کھسوٹ سے بھی نجات ملے گی -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ساہیوال کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سال 2019-20کے بجٹ اور عید الا ضحی پر مویشی منڈیوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کی منظوری دی گئی -اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اوکاڑہ مریم خان اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر ایس ڈی خالد،اے ڈی سی ریونیو محمد نواز گوندل،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ کمپنی احمد علی،کمپنی کے افسران عابد نور اور جاوید اقبال اور بورڈ ممبران نے شرکت کی -کمشنر نے تعمیراتی کام کے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت جلد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار منصوبے کا افتتاح کریں گے کیونکہ وہ ذاتی طور پر زمینداروں کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں -انہوں نے بورڈ کمپنی کی طرف سے تعمیراتی کام میں نقائص کی نشاندہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ انہیں فوری درست کیا جائے تا کہ منڈی کو شفٹ کیا جائے -اجلاس میں ایم ڈی احمد علی نے بتایا کہ اگلے سال آمدن 5کروڑ81لاکھ روپے جبکہ اخراجات 4کروڑ60لاکھ روپے رہنے کی توقع ہے -اجلاس میں عید الاضحی پر عام شہریوں کی سہولت کے لئے منڈیوں میں اضافی سہولیات کی فراہمی کے لئے 12لاکھ روپے،چیچہ وطنی ماڈل منڈی میں دفتری استعمال کے لئے ضروری سامان کی خریداری کے لئے 10لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی -کمشنر ندیم الرحمن نے ہدایات کی کہ ماڈل منڈی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے اور منڈی کے اندر اور باہر مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جائے -انہوں نے ساہیوال کیٹل مینجمنٹ کمپنی کو نیب کی طرف سے مالی بے ضابطگی سے پاک کلیئرنس سر ٹیفکیٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور افسران کو مالی ڈسپلن کی مکمل پابندی کرنے کی ہدایت کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں