176

اسلام آباد: جج کی ویڈیو نے احتساب نظام پر سوال اٹھا دیے، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے، ن لیگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کے راہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ویڈیو ٹیپ نے احتساب نظام پر سنگین الزام لگا دیے ہیں۔

اعلی عدلیہ سو موٹو نوٹس لے، حکومت نے وڈیو کے فارنسک کرانے کے فیصلے سے یوٹرن لے لیا، حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ وڈیو اصلی ہے اس لیے فارنسک آڈٹ والے بیان سے انحراف کیا گیا، جج کی وڈیو نے احتساب کے نظام پر سوال اٹھا دیے ہیں، ملک میں اب احتساب کے عمل پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کیسز کی اب کوئی قانونی حیثیت نہیں رہتی، احتساب کا عمل ختم ہو چکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں