190

اسلام آباد: اگلے ماہ بجلی مزید مہنگی، نئی ٹیکس ایمنسٹی پر پابندی، آئی ایم ایف شرائط سے متعلق مزید انکشافات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں مزید اضافہ کرے گا، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ سے نئے انکشاف سامنے آگئے، آئی ایم ایف کی اسٹاف سطح کی اس رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے 516 ارب روپے کے ٹیکسوں کے نفاذ کے دعوے کے برعکس، ٹیکسوں کا اصل تخمینہ ریکارڈ 733 ارب 50 کروڑ روپے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16مئی سے پاکستان نے اوپن ایکسچینج ریٹ لاگو کر رکھا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس حقیقت کا برملا اظہار نہیں کر پارہا ۔ 39ماہ کے 6 ارب ڈالر پیکیج کے تحت کوئی نئی ٹیکس ایمسنٹی اسکیم متعارف کرانے پر بھی مستقل پابندی ہو گی۔ پاکستان حالیہ جنرل سیلز ٹیکس کی جگہ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا بھی پابند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں