183

لاڑکانہ: پی آئی اے نے 40 سال سے قائم لاڑکانہ بکنگ آفس بند کردیا

لاڑکانہ (محمد شبیر سے) پی آئی اے انتظامیہ نے لاڑکانہ بکنگ آفس بندکر دیا، ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سمبارا ہوٹل میں پی آئی اے کا بکنگ آفس گزشتہ 40 سال سے قائم تھا، جسے اصلاحات کے سبب بند کر دیا گیا۔

لاڑکانہ کی ڈسٹرکٹ سیلز منیجر زاہدہ بلوچ کے مطابق پی آئی اے بکنگ آفس میں 25 سے زائد مختلف گریڈ کے ملازمین کام کر رہے ہیں، ہیڈ آفس نے تمام ملازمین کا کراچی تبادلہ کر دیا ہے، پی آئی اے بکنگ آفس بند ہونے سے مقامی شہریوں کے ساتھ گرد و نواح کے اضلاع کے لوگ متاثر ہوں گے، زاہدہ بلوچ کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں لاڑکانہ پی آئی اے بکنگ آفس کی سیل 40 لاکھ جبکہ ہر ماہ 30 لاکھ سے زائد ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں