213

کراچی: شراب خانہ کھلنے کیخلاف ڈیفنس کے مکینوں کا احتجاج

کراچی (محمد یوسف) ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں شراب خانہ کھولے جانے کے خلاف اہلیان علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا.

ڈیفنس کے علاقے میں شراب خانہ کھولنے کیخلاف مظاہرے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے آفتاب صدیقی اور ایم پی اے شہزاد قریشی نے کی،مظاہرے میں ڈیفنس کلفٹن کی رہائشی خواتین ، نوجوانوں اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرے میں اراکین اسمبلی صائمہ ندیم، ادیبہ حسن، اقلیتی ونگ کے مکیش داتار، سنجے گنگوانی، ممبر ایگزیکٹو بورڈ عمران صدیقی، عدنان اسماعیل، توقیر احمد، افتخار فاروقی اور دیگر بھی شریک تھے۔ آفتاب صدیقی نے کہا کہ شراب نوشی ایک لعنت ہے،شراب نوشی تمام مذاہب میںحرام ہے، ہم کسی صورت اس کو اپنے گلی محلوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں