222

کراچی: پاکستانی مالیاتی ادارے سائبر لٹیروں کے نشانے پر ہیں، ماہرین

کراچی (محمد یوسف سے) پاکستان میں بینکاری خدمات ما دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ فنانشل سیکٹر پر سائبر حملوں کے خدشات میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کے لیے پاکستان کو بروقت اقدامات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ بینکاری اور آئی ٹی ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی ادارے سائبر لٹیروں کی زد پر ہیں، مالیاتی ادارے حملوں سے بچنے کی صلاحیت بہتر بنائیں۔

ٹوٹل کمیونی کیشن اور آئی بی اے کے اشتراک سے ہونیوالی ایک روزہ انٹرنیشنل سیکیورٹی کانفرنس 2019 سے خطاب کرتے ہوئے آئی بی اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال نے کہا کہ پاکستان میں فنانشل سیکٹر پر اب تک ہونے والے سائبر حملوں میں سے 91 فیصد میں فنانشل سیکٹر کی سائبر سیکیورٹی کی خلاف ورزیاں کی گئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سائبر لٹیروں کو معلوم ہے کہ کہاں سے سرمائے پر نقب لگائی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں