188

پاکپتن: ماہ جون میں ریسکیو1122پاکپتن کو 14370کالز موصول ہوئیں جن میں صرف1282 ایمرجنسی کالز تھیں. ڈاکٹر احتشام مظہر

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ریسکیو1122پاکپتن کو 14370کالز موصول ہوئیں جن میں صرف1282 ایمرجنسی کالز تھیں یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپاکپتن ڈاکٹر احتشام مظہرنے ریسکیو 1122 آفس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرعبدالقیوم نعیمی کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک دیگر ایڈمن سٹاف موجود تھا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکو کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک نے بریفنگ میں بتایاگیا کہ ریسکیو1122پاکپتن کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 14370کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 1282ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں 1420 افراد متاثر ہوئے متاثرین میں سے160افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی1218 افراد کو ہسپتال منتقل جبکہ 42افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ایمرجینسیز میں 368ٹریفک حادثات 697 میڈیکل ایمرجنسیز آگ لگنے کے 14واقعات ڈوبنے کے 5 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے کے 43جبکہ155دیگر ایمرجنسیز تھیں ان تمام ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122پاکپتن نے اپنا سٹینڈرڈ ریسپانس ٹائم07منٹ کو برقرار رکھا 556مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کیلئے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکوبتایا گیاکہ کمیونٹی سیفٹی پروگرام ریسکیو 1122پاکپتن کے تحت یونین کونسلز میں کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس کے کورسز کروائے گئے نجی وسرکاری اداروں میں تین روزہ بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کے کورسسزکروائے گئے محکمہ صحت کے زیر انتظام بیسک ہیلتھ یونٹس میں فائر سیفٹی کے حوالے سے ون ڈے سیشنز کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے حادثات کی شرح کو یقینی طور پر کم کیا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں