180

کراچی: بے نامی اثاثوں سے متعلق نوٹس، میڈیا پر نام ظاہر ہونے سے افسران کو مشکلات

کراچی (محمد یوسف سے) حکومت کی جانب سے بے نامی اثاثوں کی ضبطگی سے متعلق نوٹسز میڈیا کو جاری کیے جانے سے ایف بی آرکے افسران عدم تحفظ کا شکارہوگئے ہیں کیونکہ میڈیا کو جاری کردہ نوٹسز میں متعلقہ افسران کے نام وشناخت بھی ظاہر ہوگئی۔

افسران نے شکوہ کیا ہے کہ ایف بی آرافسران پہلے ہی اہم سیاسی کیسز کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار تھے کیونکہ مشکوک افراد ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن اب بے نامی اثاثوں کے خلاف کاروائی کے نوٹسزباہر آنے اورمیڈیا پر نام ظاہر ہونے سے ایف بی آرافسران کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں