168

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 3 سال کے لئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی۔

ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ جیری رائس کا کہنا ہے کہ قرض سے پاکستان کی معیشت کو استحکام اور معیشت کی بحال میں مدد ملے گی جب کہ پاکستان میں معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کا پلان منظور کرلیا ہے۔ اس توسیعی فنڈ کی سہولتت ( ای ایف ایف) سے معاشی بحالی پروگرام کو مدد فراہم ہوگی۔ ہمارے منصوبے میں ادائیگیوں میں عدم توازن کا خاتمہ شامل ہے۔ سماجی بہتری کے لیے اخراجات شامل ہیں جس سے ملک کے مفلوک الحال طبقوں کا مکمل تحفظ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں