187

پاکپتن: دنیا میں ہمارے وقار کی بحالی ملکی مضبوط معیشت سے جڑی ہے. حکیم لطف اللہ

پاکپتن (خرم شہزاد سے) پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا ہے کہ دنیا میں ہمارے وقار کی بحالی ملکی مضبوط معیشت سے جڑی ہے63 فیصد نوجوان بے روز گار ہیں، 72سال سے کوئی بہتر معاشی پالیسی نہیں بنا پائے، ایک کمانے والا ہے اور پورا گھر کھانے والا ہے ہمارا روائتی نظام تعلیم ہمیں بے روز گار کر رہا ہے. حکومت چھوٹی انڈسٹری کو بند اور بڑی انڈسٹری کی سرپرستی کر رہی ہے چھوٹی انڈسری کو فرغ دیا ہوتا اور اور ٹیکس زون میں لایا ہوتا تو ایک ضلع کا ریونیو ملکی ریونیو کے برابر ہوتا. چائنا چھوٹی انڈسٹری کو فروغ دے کر پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے اور ملک میں بے روزگاری کا بھی خاتمہ کیا ہوا ہے، دنیا کی سپر پارو کہلانے والا آج اس کا مقروض ہے، ہم ہیلتھ کیئر اور فوڈ اتھارٹی کے نام پر چھوٹی انڈسٹریز ختم کر رہے ہیں ہم قوم نہیں بلکہ ایک ہجوم ہیں. پہلے اس ہجوم کو قوم بنانا ہوگا، نفسا نفسی سے نکل کر حب الوطن اور ملک کے لئے جینے کا درس دیا جائے، موجودہ بحران ایک سو سال کا نہیں 72سال کا ہے ترقی یافتہ ممالک اپنے بے روز گار نوجوانوں کو بے روز گاری الاؤنس دیتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں