193

پاکپتن: نوجوان بیٹا ایک ماہ سے لاپتا ماں باپ پر غشی کے دورے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پاکپتن (خرم شہزاد سے) نوجوان بیٹا ایک ماہ سے لاپتا ماں باپ پر غشی کے دورے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ صوفیہ آباد کے رہائشی تاجر محمد رمضان ارائیں کا بیٹا 18سالہ عاطف علی صبح گھر سے نکلا اور آج تک واپس نہ آیا گمشدہ بچے کے والد محمد رمضان ارائیں بچے کی والدہ خالدہ نسرین نے روتے ہوئے بتایا کہ ہمارا جواں سالہ بیٹا عاطف علی سیکنڈ ائیر کا طالب علم ہے اور تقریبا ایک ماہ قبل ضروری کام کے سلسلہ میں گھر سے نکلا اوت تاحال نہیں آیاہم نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا مگر نہ مل سکا گمشدہ نوجوان کی والدہ نے بتایا کہ گھر کے تمام افراد ایک ماہ سے نہیں سوئے گھر میں سوگ کے سماں ہیں گمشدہ عاطف علی کے والد محمد رمضان ارائیں والدہ خالدہ نسرین نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب انسانی حقوق کی تنظیموں سول سوسائٹی سے اپنے بیٹے کی تلاش کی اپیل کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں