214

پاکپتن: درخت لگا نا ہی اہم ہیں ان کی آبیاری بھی ضروری ہے، احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر

پاکپتن (رانا صفدر سے) درخت لگانا سنت رسول اور صدقہ جاریہ ہے درخت ماحول کو آلودگی سے پاک کرتے ہیں ایک درخت 36 افراد کو آکسیجن مہیا کرتا ہے، درخت ملکی ترقی کی کلید ہیں، تمام ادارے جنگلات کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کریں، مون سون کے پیش نظر پلانٹیشن فار پاکستان اور پلانٹ فار پنجاب ویک کے سلسلہ دیے گئے اہداف کو حا صل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان پلانٹیشن فار پاکستان اور پلانٹ فار پنجاب ویک کے سلسلہ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹرا حمد افنان، اے سی پاکپتن علی عاطف بٹر، ا ے سی عارفوالہ آصف حسین شاہ، ایف سی او ایم سی غلام مرتضی، ڈی ا وسیکنڈری رانا شبیر حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پاکپتن محمد اسلم، اسسٹنٹ زراعت توسیع عارفوالہ محمد لطیف، رینج آفسیر جنگلات چوہدری محمد یونس دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ درخت لگا نا ہی اہم ہیں ان کی آبیاری بھی ضروری ہے پودوں کی کاشت و نشو نماء، نگہداشت سبزہ زاری کی مسلسل اور خاطر خواہ دیکھ بھال کیلئے ضروری اقدامات کریں انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ درخت لگانے کیلئے پلاننگ کریں اس کی رپورٹ 25 جولائی تک ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کر وائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں