196

ساہیوال: پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل ناکام، دودھ کی فروخت 80 روپے سے 110 روپے تک جاری.

ساہیوال (چوہدری عمر سے) شہر اور گردونواح میں دودھ کی فروخت 80 سے 110 روپے کلو میں جاری، بھینسوں کے باڑے والےایک سو دس روپے کلو دودھ فروخت کر رہے ہیں جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں جیسے گول چکر محمد حسین ملک پوائنٹ پر 90 روپے کلو دودھ فروخت ہو رہا ہے کوئی ریٹ لسٹ نہ ہے نہ کوئی پوچھنے والا ہے اس طرح شہر کے کئی مقامات پر زیادہ نرخوں پر چیزوں کی خرید و فروخت جاری ہے، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں، پرائس مجسٹریٹ صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہیں خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، صارفین نے انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیزوں کی قیمتیں نیچے لائے اور دکاندار مقررہ ریٹ پر اشیاء فروخت کریں سیاسی سماجی حلقوں اور شہریوں نے کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں