228

حویلی لکھا: ڈاکو راج، پولیس ناکام، ڈکیتی مزاحمت پر تاجر حاجی عبدالحمید بھٹی جاں بحق.

حویلی لکھا (چوہدری نعیم احمد سے) ڈاکو راج، پولیس ناکام، گزشتہ چند روز میں ڈکیتی کی پانچویں واردات اور ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تاجر حاجی عبدالحمید بھٹی بلڈنگ میٹریل سٹور والے موقع پر جاں بحق ہو گئے، مصروف ترین پاکپتن مین روڈ پر واقع بلڈنگ میٹریل سٹور نزد ثناء ٹریول بوقت تقریباً 8 بجے 3 نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کی غرض سے آئے تو مزاحمت پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجہ میں حاجی عبدالحمید بھٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے.

واضع رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری شدید خوف ہراس میں مبتلا ہیں اور نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور حویلی لکھا میں کرائم کو کنٹرول کا مطالبہ
کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں