186

اسلام آباد: حکومت اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جائے، وزیر قانون

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ حکومت قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے جب کہ اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جائے۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کا خط ملا ہے جس میں ارشدملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی ساتھ منسلک ہیں، خط میں ارشدملک کو سبکدوش کرنے کی بات کی گئی ہے جس کے بعد وزارت قانون نے جج ارشدملک کو کسی بھی قسم کے کام سے روک دیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ بیان حلفی کی رو سے جج صاحب نے فیصلہ میرٹ پر کیا، جج نے اپنی دانست میں ایک کیس میں بری، دوسرے میں سزا سنائی، بیان حلفی میں جج نے کہا کہ انہیں رشوت کی پیشکش ہوئی، جج کو رشوت یا دھمکی دینے پرسزائیں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، نہ تو کسی کو رعایت دے رہے ہیں اور نہ ہی زیادتی کررہےہیں تاہم حکومت اس بات کی اجازت نہیں دے گی عدلیہ پر دباؤ ڈالا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں