185

کوئٹہ: چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمع

کوئٹہ (فیاض چشتی) اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے یہ عہدہ اکثریتی جماعت (ن) لیگ کو دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ اس سے قبل یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ نئے چیئرمین سینٹ کیلئے پی پی پی کے رضا ربانی اُمیدوار ہو سکتے ہیں؟ لیکن اس نئی خبر نے حکومتی حلقوں کے ان تمام تجزیوں اور شوشوں کی نفی کردی جس میں یہ کہا جا رہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملے میں اختلافات کا شکار ہیں۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی جن کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اور بلوچستان کی اس نومولود پارٹی نے جولائی 2018ء کے الیکشن میں جس طرح سے عوامی سطح پر اپنے آپ کو منوایا اور بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر اُبھری اور سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں سیاسی پتے کھیل کر اپنا چیئرمین لائی تھی کی قیادت بلوچستان کارڈ کھیل کر بھی اپنے چیئرمین کو بچاتی نظر نہیں آرہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں