189

کراچی: فقیر کو پیسے دینے اور بارش میں نہانے پر بھی ٹیکس لگاؤ، فاروق ستار

کراچی (محمد یوسف سے) سربراہ تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ بارش میں نہانے پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے گا جب کہ فقیر کو پیسے دیں گے تو پانچ روپے ٹیکس دینا پڑے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، بارش میں نہانے پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے گا، فقیر کو پیسے دیں گے تو پانچ روپے ٹیکس دینا پڑے گا، حکومت کی حد سے زیادہ نالائقی ہے ،ترجیحات صحیح طریقے سے طے نہیں ہوئیں، وفاقی اور صوبائی حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے کے فور کی تکمیل پر لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں