206

لاہور: شہباز شریف اور مریم نواز کی مشترکہ پریس کانفرنس

لاہور(اسد الیاس سے) میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو نیب ریفرنس میں سزا بدترین ناانصافی ہے، امید ہے نواز شریف کو ضرور انصاف ملے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس تاریخی ہوگی جو پاکستان کے مستقبل کی سمت طے کرے گی، پاناما سے اقامہ تک ریفرنسز کا سفر آج بھی جاری ہے، انتقام پر مبنی فیصلے سنائے گئے، نوازشریف پر لگنے والے الزامات کے ثبوت نہیں ملے لیکن پھر بھی انھیں سزا ہوئی، مفروضوں اور انتقام پر مبنی فیصلے سنائے گئے، نواز شریف پر مقدمات شروع ہونے سے پہلے ہی فیصلے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں