196

فیصل آباد: فیڈ مک نے سی پیک کے تحت بننے والے پنجاب کے سب سے بڑے اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی ڈیزائننگ و کنسلٹنسی کا پراجیکٹ نیسپاک کے حوالے کر دیا

فیصل آباد (محمد رفیع تیموری سے) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے پنجاب کے سب سے بڑے اور واحد ترجیحی اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کی ڈیزائننگ و کنسلٹنسی کا پراجیکٹ نیسپاک کے حوالے کر دیا ہے۔ فیڈ مک کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ اس سلسلہ میں فیڈ مک کی پروکیور منٹ کمیٹی کا اہم اجلاس چیئر مین فیڈ مک میاں کاشف اشفاق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین خرم مختار، ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدر سید ضیاء علمدار حسین، فیڈمک کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی، جی ایم ٹیکنیکل رانا یوسف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

انہوںنے بتایاکہ پروکیورمنٹ کمیٹی کو 6 کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈرز موصول ہوئے جنہیں متعلقہ کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اوپن کیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ ا ن میں پہلے نمبر پر نیسپاک رہی، جبکہ عثمانی ایسوسی ایٹس اور ایشیاء کنسلٹنٹس بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ علاوہ ازیں چیئر مین فیڈ مک میاں کاشف اشفاق کا کہناہے کہ ایک قومی ادارے نیسپاک کا اس پراجیکٹ کا حصہ بننا خوش آئند ہے جس سے یہاں سرمایہ کاری کرنے والوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں