208

نوشہرو فیروز: شہر میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ، ناقابل برداشت ہے.

نوشہروفیروز (محمد علی ملک سے) حیسکو سب ڈویژن محرابپور کی جانب سے ناانصافیوں کا سلسلہ جاری، شہر میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ اور جو 10 گھنٹے بجلی دی جاتی ھے وہ بھی صرف رات 11:45 بجے سے رات 5 بجے تک اور صبح میں 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کے نہ ھونے کی وجہ سے مزدور بےروزگار ھوگئے ھیں آٹے کی چکیا ں بند ھوگئی ھیں شہریوں کو پینے کےلیے پانی تک دستیاب نہیں ھے، جبکہ بجلی کے بل ہزاروں روپے کے بھیج دیئے جاتے ہیں یہ محرابپور شہر کے ساتھ انتہائی ناانصافی ھے ایسا نہ ھو کہ محرابپور کے شہر بل ادا کرنے سے انکار کردیں. کیونکہ جب بجلی نہیں تو پھر بل بھی نہیں محرابپور کے شہریوں نے اعلیٰ حکام واپڈا اور اپنے ایم این اے، ایم پی اے اور مقامی قیادت سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ محرابپور کے ساتھ انصاف کرے اور شہر محرابپور سے یا تو مکمل طور واپڈا کو ختم کیا جائے یا پھر غیر قانونی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے تاکہ غریب شہری واپڈا کے ظالم بلوں سے بچ سکیں اور رات کی 11:45 سے 02:45 کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، رات کی اس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو اپنے بچے اسکول بھیجنے اور ملازموں کو آفس پہچنے میں دشواری پیش آتی ہے، محرابپور کی عوام سی او سیعد احمد وڑائچ سے فی الفور رات 11:45سے 02:45 کی لوڈ شیڈ نگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں