191

لاہور:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری، 47،600 علاج گاہوں پر چھاپے، 20،810 عطائیووں کے اڈے سیل.

لاہور (اسد الیاس سے) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اب تک 47,600 سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارکر 20,810 عطائیوں کے کاروباربندکردیے ہیں کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان میں سے تقریباً 15 ہزارعطائیوں کے اڈوں پر دوسرے کاروبار شروع کر دیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ 1,075 عطائیوں کے اڈے لاہور میں بند کیے جب کہ فیصل آباد723، گجرانوالہ612 اور شیخوپورہ میں 576 عطائیوں کے کاروبار سیل کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران کمیشن کی ٹیموں نے 299 علاجگاہوں کوچیک کیا اور 46 کوعطائیت کرنے پر بند کر دیا گیا. جب کہ 97 پر عطائیت کا کاروبار ختم کر دیا گیا ہے۔ فیصل آباد اور راولپنڈی ہر ایک میں 13، لاہور 8 جب کہ اوکاڑہ اور دیپالپور ہر ایک میں چھ عطائیوں کے اڈے سیل کیے گئے۔ لاہور میں بند کیے گئے اڈوں میں لبیک میڈیکل سٹور، فضل امجد ہومیو کلینک، پرے فاؤنڈیشن مومیو پیتھک کلینک، رحمان ڈینٹل کلینک، تنویر کلینک، علی ہومیوپیتھک سنٹر، آریان کلینک اور عزیز کلینک شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سیلنگ کی درخواستوں پر بھی مزید کارروائی جاری ہے اور عطائیوں کو اب تک 41 کروڑ روپے سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں