219

بھوآنہ: چمراں والی روڈ پرکرین نےگھرکے لیئے روٹی کمانے والے غریب نوجوان کو کچل دیا

بھوآنہ (رانا محمد بوٹا سے) چمراں والی روڈ پرکرین نےگھرکے لیئے روٹی کمانے والے غریب نوجوان کو کچل دیا، چک نمبر 232 نول کا رہنے والا اٹھائیس سالہ نوجوان محمد افضل اپنی گدھا ریڑھی پر چمراں والی روڈ پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی کرین نے گدھا ریڑھی کو ٹکر مار دی جس سے نوجوان محمد افضل سڑک پر گرگیا اور کرین اسے کچلتے ہوئے اوپر سے گزر گئ، ریسکیو1122 کی ٹیم بروقت جائے حادثہ پر پہنچی، لیکن نوجوان زندگی کی بازی ہار چکا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں