204

گجرات: پولیس کا موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے خلاف آپریشن، 2 ملزمان گرفتار 5 موٹرسائیکل برآمد

گجرات (خصوصی رپورٹ) پولیس کا موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے خلاف آپریشن، تھانہ کنجاہ پولیس نے2 ملزمان گرفتار کرکے 5 موٹر سائیکل برآمد کرلئے.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے کنجاہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ کنجاہSI فرقان شہزاداورانچارج چوکی منگوالSI عمران شفیع شامل ہیں۔ جنہوں نے شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کنجاہ اور منڈی بہاؤالدین میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے تین رکنی بین الاضلاعی گینگ کو ٹریس کرکے دو مرکزی ملزمان گرفتار کرلیے۔ ملزمان میں محمد امجد ولد محمد اسلم قوم دیندار سکنہ کدھر ضلع منڈی بہاؤالدین اور مدثر علی ولد کرم الٰہی قوم مسلم شیخ سکنہ پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن ضلع گجرات میں موٹرسائیکل چوری کی 6 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ وہ تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں مختلف پلازوں، شاپنگ سنٹرزاور پارکنگ سے نئے موٹر سائیکل چوری کرلیتے اور بعد ازاں دوسرے اضلاع میں لے جاکر سستے داموں بیچ دیتے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں