200

ملتان: احتساب سب کا ہونا چاہیے، عمران خان کو لانے والے خود پریشان ہیں، سراج الحق

ملتان (بریلینٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے، عمران خان کو لانے والے خود پریشان ہیں،سب کا احتساب ہونا چاہیے کسی کی رہائی کی بات نہیں کروں گا۔

گذشتہ روز ملتان میں کچہری چوک میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کہ یہ مارچ غریب عوام کیلیے ہے جس میں غریب طبقے کے لوگ شریک ہیں، پی ٹی آئی کا ایک سال گزشتہ 70سال پر بھاری ہے، پی ٹی آئی نے سبز باغ دکھائے مگر اپنے منشور پر عمل درآمد نہیں کیا ایک وعدہ پورا نہیں کیا، ایک کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا مگر ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے، پچاس لاکھ گھر دینے کی بات کی مگر لوگ بے گھر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں