192

لاہور: ابھی تو ایک جج پکڑا گیا ہے کیا پتہ ہر جج بلیک میل ہو رہا ہو، شاہد خاقان عباسی

لاہور (اسد الیاس سے) مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا کہ عدالتوں پر حکومت اثرانداز ہورہی ہے، یہ تو ایک جج پکڑا گیا ہے کیا پتہ ہر جج بلیک میل ہو رہا ہو۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی برطرفی سے ثابت ہوگیا کہ عدلیہ پر عمران خان نے دباؤ ڈالا اور جج کو بلیک میل کیا، 2 دن قبل عمران خان نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے معاملے سے حکومت کا کچھ لینا دینا نہیں یہ عدلیہ کا کام ہے وہ خود دیکھے گی لیکن آج حکومتی ترجمانوں نے برطرف جج ارشد ملک کے بیان حلفی کا دفاع کیا جس سے ثابت ہوگیا کہ حکومت عدلیہ پر اثرانداز ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں