204

اسلام آباد: ایئر پورٹ پر مسافروں کا ڈیٹا چوری، اہلکاروں سمیت 10 گرفتار، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (فیاض چشتی سے) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں ایف آئی اے، کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کے اپنے لوگوں نے اسمگلرز کیساتھ ڈیٹا شیئر کیا تھا جبکہ کوئٹہ میں ڈپٹی کلکٹرکسٹم عبدالقدوس کواسمگلنگ روکنے پر شہیدکیاگیا۔

سینیٹر روبینہ خالد کی سر براہی میں قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سینیٹ اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس قومی اسمبلی کے اجلاس کے ساتھ مشروط کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس نے بلوچستان میں جاں بحق ہونیوالے کسٹمز کے ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹرعبدالقدوس کیلیے فاتحہ خوانی کی۔ کسٹم حکام نے کمیٹی کو آ گاہ کیاکہ ڈپٹی کلکٹر کو اسمگلنگ روکنے پر شہید کیا گیا ۔ 3اسمگلرز گرفتار ہو چکے ہیں۔کمیٹی اجلاس میں مسافروں کے ڈیٹا چوری کی شکایات پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور پی ٹی اے کے اعدادوشمار میں تضاد دیکھنے میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں