183

لاہور: پنجاب میں 9 ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں 19 فیصد اضافہ

لاہور (اسد الیاس سے) پنجاب میں 9 ماہ کےدوران 4 آئی جی بدل دیے گئے لیکن جرائم کی شرح کم ہونے کے بجائے خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

رواں سال کے دوران اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 2019 کے پہلے چھ ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں 18.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

صوبے میں مجموعی طور پر 2 لاکھ سے زائد جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سب سے زیادہ اغوا برائے تاوان کے 27 واقعات سامنے آئے۔ دوسرے نمبر پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری کے واقعات میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ پنجاب پولیس کے بجٹ میں ہر سال اضافے کے باوجود جرائم پر قابو پانے کی مناسب حکمت عملی نہ بن سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں