193

اسلام آباد: قرض ادائیگی: پاکستان کو 25.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایاہے کہ پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کیلیے مالی سال 2019-20 میں 25.5ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی جبکہ ایشائی ترقیاتی بینک 5سال میں 10ارب ڈالر دے گا۔

پیر کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس30 اربڈالر آئیں گے، 25.5ارب ڈالرکی ادائیگیوں کے بعد 4 ارب ڈالر سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیاجائے گا۔ پاکستان کا طویل عرصے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پورا کرنے قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلیے عالمی قرضوں پر انحصار ہے اور یہ برآمدات اور قرضوں کے علاوہ دیگر نوعیت کی ترسیلات زر بڑھانے میں ناکام رہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نئی کنٹری اسٹرٹیجی کے تحت آئندہ 5 سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلیے پاکستان کو مجموعی طور پر10 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں