202

لاہور: پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک کیلیے ن لیگ کے 37 ارکان تیار ہیں، شیخ رشید

لاہور (اسد الیاس سے) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک کے لیے مسلم لیگ (ن) کے 37 ارکان پنجاب اسمبلی کا گروپ تیار ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک کے لیے مسلم لیگ (ن) کے 37 ارکان صوبائی اسمبلی کا گروپ تیار ہے، صرف 7 ممبر کم ہیں، اسی ماہ فارورڈ بلاک بن جائے گا، تاہم قومی اسمبلی میں ن لیگ کے فارورڈ بلاک کے لیے تعداد کم ہے اور اتنے ممبر نہیں مل رہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف بری طرح پھنس گئے ہیں، ایک طرف مریم ہے تو دوسری طرف حمزہ ہے، ن لیگ کی حکومت اور نواز شریف کو سو فیصد مریم نے مروایا ہے، مریم کی خواہش ہے کہ نواز شریف واقعی مرسی بن جائے، منڈی بہاؤ الدین میں جلسہ کرنا پنگا لینے والی بات ہے، مریم نواز کو پتا ہے ان کی سیاست ختم ہو گئی، اس لیے جلسہ جلسہ کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں