195

کراچی: *دکان سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا لوٹنے والے میاں بیوی سمیت 4 ملزم گرفتار

کراچی (محمد یوسف سے) حیدری پولیس نے کراچی کی تاریخ کی طویل ترین نقب زنی کی واردات میں ملوث میاں بیوی سمیت4 ملزمان کوگرفتارکرکے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائونے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 5 اور 6 جون کی درمیانی شب حیدری مارکیٹ میں احسان جیولری شاپ میں نقب زنی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان کروڑوں روپے مالیت کا ساڑھے 5 کلو سونا لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس کا مقدمہ حیدری تھانے میں درج کرلیا گیا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ واردات میں کم از کم 8 سے 10 ملزمان شامل تھے تقریباًاورپولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ کے نتیجے میں واردات میں ملوث 4 ملزمان حبیب الرحمن عرف ندیم لاہوری عرف منیر اس کی بیوی سمیرا حبیب اور2 ملزمان عدیل منظور اوروقاراحمد کوگرفتارکرکے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زاید مالیت کا لوٹا ہوا سونا برآمد کر لیا، ملزمان واردات کے فوراً بعد پنجاب فرارہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں