184

اسلام آباد: سینیٹ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری؛ اعظم سواتی امیر سینیٹرز میں شامل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق اعظم سواتی امیر ترین ارکان میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ارکان سینیٹ کے مالی سال 2018-19 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے اعظم سواتی امیر ترین سینیٹرز میں شامل ہیں اور ایک ارب 85 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ سینیٹر تاج آفریدی بھی 1 ارب 30 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ کے پرویز رشید اور جماعت اسلامی کے سراج الحق غریب سینٹرز میں شامل ہیں۔ پرویز رشید کے اثاثوں کی مالیت 23 لاکھ روپے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی 31 لاکھ روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں