194

ریڑھی لگانے سمیت ہر کاروبار کے لیے رجسٹریشن لازمی۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں ریڑھی لگانے سے لے کر ہر قسم کے کاروبار کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ہے جب کہ رجسٹریشن نادرا سہولت مراکز پر ہوگی۔

بجٹ کے نفاذ کے بعد پیر سے ٹیکسٹائل، لیدر، سپورٹس اشیا، کارپٹس، سیمنٹ، اینٹیں، سگریٹ، سریا سمیت دیگر سٹیل مصنوعات، گھی، ککنگ آئل، مشروبات و منرل واٹر، میک اپ کا سامان، جوسز، سی این جی، چینی، برانڈڈ اشیا، فرون اشیاء، پینٹس، وارنش، الیکٹرک و ہوم اپلائنسز، لبریکنٹ آئل، سٹوریج بیٹریاں، سیمنٹ، ایل این جی، ہیرے جواہرات، سونا چاندی، گاڑیاں، ماربل، ٹرانسپورٹ کرائے اور تمام درآمدی اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں جب کہ کیپٹل گین ٹیکس کیلئے جائیداد کا ہولڈنگ پیریڈ جوپہلے تین سال تھا بڑھا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں