183

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی سماعت، اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف حکومتی ریفرنسز کی سماعت مختصر کارروائی کے بعد ختم ہوگئی۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کیخلاف حکومتی ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید، چیف جسٹس احمد علی محمد شیخ اور جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل سپریم جوڈیشل کونسل کے 5 اراکین نے ریفرنسز کی سماعت کی۔

اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش نہ ہوئے۔ اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی میں جوڈیشل کونسل کی کارروائی چند منٹ چلنے کے بعد ہی ختم ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں