175

منشیات فروش خود کش حملہ آور سے زیادہ خطرناک ہے، شہریار آفریدی

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت سرحدی امور و اینٹی نارکوٹکس شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات فروش خود کش حملہ آور سے زیادہ خطرناک ہے۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کے دوران شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب اور اقوام متحدہ کا چارٹر انسانیت پر زور دیتا ہے بلکہ پاکستان بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ منشیات کا زہر نوجوان نسل کو تباہ کررہا ہے، دنیا کی تباہی کی بد ترین شکل منشیات ہی ہے، بدقسمتی سے اس وقت پوری دنیا کی 85فیصد منشیات ہمارے ہمسائیہ ملک افغانستان میں پیدا ہوتی ہے، پاکستان انسداد منشیات کنٹرول میں صف اول پر کھڑا ہے لیکن پاکستان کی منشیات کے خلاف کاروائی کا بین الاقوامی طور پر اعتراف نہیں کیا جارہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں