214

پاکپتن: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منشیات کے عادی مریضوں کے علاج کیلئے وارڈ مختص کیاجائے. غلام نبی ڈھدی.

پا کپتن (ولی محمد شاکر سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں منشیات کے عادی مریضوں کے علاج کیلئے وارڈ مختص کیا جائے ان خیالات کا اظہار سوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس پاکپتن کے جنرل سیکرٹری غلام بنی ڈھڈی نے گذشتہ روز انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے کیا. انہوں نے کہا کہ ملک میں منشیا ت کا بڑھتا ہو اعفریت ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے جس کے سد باب کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے. اس وقت نوجوان نسل اس دلدل میں مسلسل دھنس رہی ہے والدین کی عدم دلچسپی کی وجہ سکول کالجز یونیورسٹی میں نوجوان طلبہ وطالبات نشہ کے عادی ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی نشہ کی ابتدا ہے اور صرف سگریٹ نوشی سے سال میں 60لاکھ افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں، اگر نشہ کی تفصیل بتائی جائے تو تعداد کئی زیادہ ہو گی انہوں نے کیا کہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام مکاتب فکر سول سوسائٹی اور تنظیموں کو اپنا کردار اد اکرنا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں