234

پاکپتن: پاکستان میں ایک کروڑ 20لاکھ افرادہیپاٹائٹس کاشکارہیں، ایسے میں ہومیوپیتھ آگے بڑھ کر اس مرض پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں. ہومیو ڈاکٹر شاہد چشتی.

پاکپتن (محمد امین سے) پاکستان میں ایک کروڑ 20لاکھ افرادہیپاٹائٹس کاشکارہیں، ایسے میں ہومیپتھ آگے بڑھ کر اس مرض پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں. ان خیالات کا اظہار ہومیوپیتھک ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پرہیپاٹائٹس آگاہی کے حوالہ سے سماجی تنظیموں اور حکومتی اداروں سمیت کسی نے پاکپتن میں عوام کی آگاہی کے حوالہ سے کوئی کام نہیں کیا، اس مرض سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ اور اس مرض سے بچنے کے حوالے سا آگاہی پیدا کرکے ہم اس مرض کو قابو میں لاسکتے ہیں. اس سلسلہ میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز آگے بڑھ کر اپنا کردار بھر پور کردار ادا کریں تو یہ بہت بڑی نیکی ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں