200

لاہور: درخت زندگی ہیں اور ہر انسان کو زندگی سے پیار کرنا چاہیے،صابر بخاری

لاہور (اسد الیاس سے) سنجوک کی گرین پاکستان کمپین کیلئے پی ایچ اے کیساتھ تعاون کی یقین دہانی۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی مارکیٹنگ ٹیم کی سنجوک کے چیئرمین محمد کامران اور صدر صابر بخاری سے لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کو سرسبز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پرسنجوک کے چیئرمین محمد کامران اور صدر صابر بخاری نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ اس سے ماحول خوشگوار اور درجہ حرارت پر بھی قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ ملک اور دنیا بھر کے بڑھتے درجہ حرارت کو کم کرنے کا ایک ہی حل ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت زندگی ہیں اور ہر انسان کو زندگی سے پیار کرنا چاہیے۔ سنجوک عہدیداران کی طرف سے کہا گیا کہ سنجوک ممبران اور قوم گرین پاکستان کمپین کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا قومی فریضہ سر انجام دیں۔ پی ایچ اے، اہل لاہور اور مخیر حضرات سے درختوں کی خواہاں ہے، اہل لاہور گرین پاکستان کمپین کیلئے پی ایچ اے کیساتھ تعاون کرکے لاہور کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔ درخت دینے کیلئے پی ایچ اے کی مارکیٹنگ ٹیم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں