214

پاکپتن: مریم نواز کی 2 اگست کو پاکپتن متوقع آمد کے حوالہ سے کیپٹن صفدر کا مختصر دورہ، دربار بابا فرید پر بھی حاضری دی.

پاکپتن (مقبول حسین سے) مریم نواز کی 2 اگست کو پاکپتن متوقع آمد کے حوالہ سے کیپٹن صفدر کا مختصر دورہ، دربار بابا فرید پر بھی حاضری دی.

تفصیلات کے مطابق 2، اگست بروز جمعہ نائب صدر مسلم لیگ ن پاکستان مریم نواز کی پاکپتن متوقع آمد کے حوالہ سے کیپٹن صفدر نے مختصر دورہ کیا، اس موقع پر سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا احمد علی آرائیں کی طرف سے عمرمارکی میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، ایم۔ این۔ اے میاں جاوید لطیف، ایم پی اے میاں نوید علی، ایم۔ این اے احمد رضا مانیکا، ایم این اے ارادت شریف و دیگر عہداران نے دربار حضرت بابا فرید پر حاضری دی بعد ازاں عمر مارکی پہنچنے پر مسّلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہد ران، رانا اسد مسعود، معظم بٹ، حاظر خان چیشتی، عبدالقیوم پومی، ڈاکٹر زاہد مرتضیٰ چشتی اور دیگر کارکنان نے پور جوش استقبال کیا اور یقین دلایا کہ مسلم لیک ن یوتھ ونگ کے نوجوان 2 اگست کے جلسہ میں بھرپور جوش و جزبہ سے شریک ہوں گے اور جلسہ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں