205

مانسہرہ: ڈسٹرکٹ جیل سے دو حوالاتی قیدی فرار، چھ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

مانسہرہ (محمد طارق شاد سے) ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ سے دو حوالاتی قیدی فرار ہو گئے، غفلت کے مرتکب ڈیوٹی پر تعینات چھ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ سے نیاز اور ذیشان شاہ جو چوری اور منشیات کے مقدمات میں ڈسٹرکٹ جیل میں قید تھے فرار ہوگئے جس پر جیل حکام کی جانب سے غفلت کے مرتکب ڈیوٹی پر تعینات چھ جیل پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ جیل سے فرار ہونے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں