228

ساہیوال: پاکستان طبی کانفرنس ساہیوال ڈویژنل کا اہم تنظیمی اجلاس، عہدیداران کی حلف برداری.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) پاکستان طبی کانفرنس ساہیوال ڈویژن کا اجلاس ساہیوال طبیہ کالج ساہیوال میں ہوا جس میں اوکاڑہ ساہیوال پاکپتن کی ضلعی باڈیوں کے عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر نے کی، تنظیمی امور نئی ممبر شپ کی تلقین، پنجاب ہیلتھ کئیر اور نئے حکومتی ٹیکسز کے بارے میں سرپرت حکیم لطف اللہ نے سیر حاصل گفتگو کی، ضلعی صدور حکیم راو افتخار احمد اوکاڑہ حکیم محمد رمضان ساہیوال حکیم عبدالمجید شامی پاکپتن اپنے اپنے ضلع میں ممبر شپ اپنی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف کے متعلق بات کی حکیم مجاہد حسین ڈویژنل جنرل سیکرٹری نے کارکردگی رپورٹ پیش کی، ڈویژنل صدر نے عہدیداران سے حلف لیا، ڈاکٹر شیر افگن پرنسپل ساہیوال ہومیو کالج نے حکماء کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں